پنڈدادنخان، ملکوال اور خوشاب کندیاں ریلوے سیکشن کی دوبارہ بحالی کا منصوبہ، عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر

0

پنڈدادنخان، ملکوال ،خوشاب کندیاں ریلوے سیکشن کی دوبارہ بحالی کا منصوبہ،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر،گزشتہ پندرہ سالوں سے بند ٹریک کو دوبارہ بحال کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے پنڈدادنخان کی عوام کی سہولت کے لیے پندرہ سال سے بند ٹریک کو دوبارہ بحال کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر جلد کام کا آغاز کیا جائیگا۔

ریلوے سیکشن کی بحالی سے پنڈدادنخان،ملکوال ،خوشاب کندیاں کے عوام کو بذریعہ ریل سفر کی سہولت میسر آجائیگی،اس کے علاوہ تحصیل پنڈدادنخان کے علاقوں ہرن پور،غریب وال اور تحصیل میں موجو د دیگر فیکٹریوں تک ٹریک کو بحال کرنے کا کام بھی منصوبے میں شامل ہے۔

پنڈدادنخان کے صنعتی علاقے میں مال گاڑیوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مال گاڑیاں بھی چلائی جائیںگی اس سے علاقے میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.