جہلم

ووٹ کا اندراج اور اس کاصحیح استعمال بے حد ضروری ہے۔ سید نذارت علی، محمد ندیم

جہلم:ضلع کونسل ہال میں ووٹر ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے قبل آگہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا ۔
آگاہی واک میں  ڈسٹرکٹ الیکشن افسر جہلم محمد ندیم، الیکشن افسر اشتیاق احمد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، سی او ضلع کونسل،طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اوسول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ووٹ کی اہمیت اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے ضلع جہلم کے اعدادوشمار پر روشنی ڈالی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد ندیم  نے نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پرضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خوشحالی ،مستقبل اور جمہوری عمل کے بقاء کے لئے ووٹ کا اندراج اور اس کاصحیح استعمال بے حد ضروری ہے۔
الیکشن کمشنر جہلم محمد ندیم نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ووٹرزکو رجسٹرڈ کرنا الیکشن کمیشن کیلئے اہم چیلنج ہے آج سے ملک بھر میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے نیشنل ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے آج واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم نے بتایا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017  کے سیکشن 27 کے تحت اب ووٹ کہ اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا ارضی پتا پر ہی کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ضلع بھر میں 165 ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کی شرح خواندگی 79 فیصد سے زیادہ ہے اور ان کے ووٹ کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے ،ووٹ کا اندراج اور اس کاصحیح استعمال بے حد ضروری ہے ،ہر 18سال سے زائدعمر کے مرد اور عورت کو ووٹ کا حق حاصل ہے ۔
سیمینار میں ضلع بھر سے مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور اس حوالے سے اپنی تقاریر کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button