محسن انسانیت نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیاء کی ہر خوشی سے بالا تر ہے۔ پیر زکریا نعمانی

0

دینہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ اہل ایمان کیلئے سب سے بڑی عید ہے دنیا بھر میں عاشقان مصطفی اس دن کو بھرپور عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ماہ ربیع الاول شریف کے ہر دن زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھ کر آقا ﷺ کے حضور پیش کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار پیر زکریا نعمانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبیﷺ مرکزی جامع مسجد مفتیاں دینہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس پاک ہستی کا یوم ولادت ہے جن کی شفاعت سے ہم جیسے گنہگار بخشے جائیں گے،حضور اکرم ﷺ کی آمد سے کائنات روشن ہو گئی، آپ ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے، جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

پیر زکریا نعمانی نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے ربیع الاول سے بڑھ کر سعادت والا کوئی مہینہ نہیں،محسن انسانیت کی ولادت کی خوشی دنیاء کی ہر خوشی سے بالا تر ہے، ربیع الاول کے مبارک مہینے کی خوشی کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں چھوٹی ہیں، اس مبارک ماہ میں ہمیں گھر گھر، قریہ قریہ محفل میلاد،دکانوں، مساجد، دفاتر اور عمارتوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا کر نبی کریم ﷺ سے عقیدت کااظہار کرنا چاہیے۔

جلسہ سے حضرت مولانا غلام مصطفی چشتی ،قاری نعمان انور قادری ،محمد کامرا ن،قاری تاج نقشبندی ،محمد ولد طیب نعمانی ،نبیل حسین قادری ،رفاقت نعمانی ،محسن بلال،فیصل رزاق نعمانی سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.