جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن؛ 13 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، نوٹیفکیشن جاری

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کارپوریٹ کلاس کے 7 امیدوار ، ایسوسی ایٹ کلاس کے 6 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ، الیکشن کمشنر امتیاز بیگ نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئر مین الیکشن کمیشن و ممبران نے چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جے سی سی آئی الیکشن برائے 2021-22کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے 20 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ان امیدواروں میں سے 5 نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ، جن میں کارپوریٹ کلاس کے محمد اعظم اور وسیم ناظم جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے مصد ق الیاس کیانی ،محمد یوسف اور محمد وسیم انور شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان 5 امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کیوجہ سے کارپوریٹ کلاس کے 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ، جن میں فہد انوار، محمد اسحاق ڈار، اسلام الدین ، خبیب نوید، میاں محمد نعیم بشیر، چوہدری نوید اعظم اور چوہدری سعید اللہ مدبر شامل ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے 6 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے جن میں امیر عرفان، مظہر اکرام ، رانا ساجد حمید، عمر مشتاق برگٹ، اسامہ لطیف اور زاہد عمران چوہان شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر مسسز سہیل انجم، اور مسسز نغمہ ارشد کامیاب قرار پائیں ۔جہلم چیمبرآف کامرس کے امیدواروں کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے کے بعد 21 ستمبر 2021 کو ہونے والے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کا انعقاد نہیں ہوگا۔

اس موقع پر جہلم چیمبر آف اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ نے کہا کہ اپنی اور چیمبر آف کامرس کی طرف سے نو منتخب امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں جدت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، صنعتوں کو اپنی پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بہتر بنانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔ مزید سازگار کاروباری پالیسیاں مرتب کرکے آئندہ چند سالوں میں صنعتی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button