دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، فعال کیسز کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی

چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 38کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 6کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 7 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 89284 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2304 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ آج مزید 3کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 2195کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 65 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 28133 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 818 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہو ئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 24 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2584 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 33238 چالیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button