دینہ

لوگوں کی ہر حوالے سے حفاظت کرنا اور کم وولٹیج پر کنٹرول کرنا محکمہ آئیسکو کی ذمہ داری ہے۔ محمد اسلم خان

دینہ : لوگوں کی ہر حوالے سے حفاظت کرنا نیز کم وولٹیج پر کنٹرول کرنا محکمہ آئیسکو کی ذمہ داری ہے۔ محمد اسلم خان ایس ای سرکل جہلم نے شاہد اقبال چوہدری چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہری لگائی۔
تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بعد از تلاوت قرآن پاک محمد اسلم خان نے صارفین بجلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سے ہر ہفتے کے بعد کھلی کچہری لگاتے ہیں اور ہماری اس کھلی کچہری کو چیف ایگزیکٹو آئیسکو اسلام آباد اور منسٹری آف پاور واچ کرتی ہے ہر کچہری میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کے پاس جاکر ان کے مسائل سنے جاہیں اور حل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں کے چھتوں کے اوپر سے بغیر کسی معاوضے کے تاروں کو اتارا جا رہا ہے۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کوئی جگہ رہ جائے تو محکمے کو اطلاع کرنا عوام کا فرض ہے۔صارفین بجلی کو اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان جگہوں سے دور رکھیں۔جہاں پر بجلی کا کام ہورہا ہے۔کھلی کچہری کنتریلہ میں لگائی گئی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سٹاف کے ساتھ تعاون کریں اور ٹرانسفارمر لگانے کے لیے جگہ دیں۔ یہ بات باعث مسرت ہے کہ اس کھلی کچہری میں کسی ملازم کے خلاف بھی کوئی شکایت نہ ہوئی کم وولٹیج کے متعلق شکایت چار شکایتیں ہوئی جن کے متعلق ایس ڈی او کو حکم دیا گیا۔تین ٹرانسفارمرز پر آوور لوڈنگ کی شکایت تھی۔اس کو بھی حل کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زاہد بل کے متعلق شکایت نہ تھی۔بجلی میٹر کے متعلق صرف ایک شکایت موصول ہوئی مجموعی طور پر 95درخواستیں موصول ہوئی۔جن پر ماتحت عملے کے تعاون سے مسئلے کو یکسو کردیا گیا۔تقریبا 35 زبانی شکایات سنی گئی ان کا حل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button