جہلم

گجرات کی صحافت کے بانی راجہ طارق محمود مرحوم نے دیانتداری سے صحافت کی۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: گجرات کی صحافت کے بانی ، ذارئع ابلاغ کے ساتھ کئی دہائیوں تک منسلک رہنے والے ممتاز صحافی راجہ طارق محمود گزشتہ روزوفات پاگئے، مرحوم نے شرافت ،دیانتداری سے صحافت کی اورحقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کو ترجیح دیتے ہوئے صحافت کو فروغ دیا، مرحوم قومی اخبارا ت جرائد کے ساتھ وابستہ ہوتے ہوئے شرافت شائستگی اور وقار کے ساتھ زندگی گزاری۔

ان خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے گزشتہ روز گجرات پریس کلب کے سابق صدر راجہ طارق محمود کی صحافتی زندگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ راجہ طارق محمود (مرحوم) نے اپنے رب کی طرف سے دی ہوئی مہلت مکمل ہونے تک حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی بھر پور توجہ دی ، مرحوم راجہ طارق محمود صوم الصلوۃ کے پابند تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح راجہ طارق محمود نے زندگی گزاری ہمیں چاہیے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی توجہ دیں ، انہوں نے شعبہ صحافت میں بیشمار نوجوانوں کی رہنمائی کی اور درجنوں کے حساب سے راجہ طارق محمود کے شاگرد رزق حلال کما کر راجہ طارق کی مغفرت کا باعث بن رہے ہیں ، وہ ایک دوست، ساتھی، اور اچھے صحافی تھے۔ اس سے بڑھ کر وہ ایک ایماندار اور عظیم الشان انسان بھی تھے۔

اس موقع پر راجہ طارق محمود (مرحوم) کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close