سوہاوہاہم خبریں

پٹرولنگ پولیس شاہ دی لس کی کارروائی، جعلی نوٹ دے کر بیل خریدنے والے نوسرباز گروہ گرفتار

سوہاوہ: پی ایچ پی شاہ دی لس کی بڑی کارروائی، ناکہ بندی کے دوران نوسرباز گروہ گرفتار، نوسرباز گروہ نے چکوال روڈ سے ماسٹر یاسرنامی شخص کے ملازم کو جعلی کرنسی دے کر بیل خریداتھا جس پر پی ایچ پی کو اطلاع دی گئی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکوال روڈ افضل بلڈنگ میٹریل اینڈ بلاک فیکٹری کے قریب ماسٹر یاسر نامی شخص کے ملازم نے بیل فروخت کیلئے باندھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایک کار جس کا نمبرUN207آکررکی اور بیل خرید کرملازم کو جعلی کرنسی 97ہزار روپے تھمادیئے۔

کار میں سوار افراد کو ملازم نے پہنچان لیاتھا، ان میں مسعود احمد، عاطف اقبال اور بابرشہزاد شامل تھے۔ ملازم رقم لے کر جب گھر پہنچاتو ماسٹر یاسرنے دیکھا کہ یہ سب جعلی نوٹ ہے تو انہوں نے فوری ملازم سے پوچھ گچھ کرکے اپنے ساتھ مزید ساتھیوں کو لگاکر نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے تحت پکڑلیا اور پھر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ شاہ دی لس راولپنڈی کے حوالے کردیا۔

ملزمان سے خریدا گیابیل اور مزید جعلی کرنسی برآمدکرلی گئی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button