جہلماہم خبریں

جہلم کے علاقہ نتھوالہ میں قوم لوط کے پیروکارکی معصوم بچے سے بدفعلی

جہلم: تھانہ چوٹالہ کے علاقہ نتھوالہ میں قوم لوط کے پیروکارکی معصوم بچے سے بدفعلی ، تفتیشی افسر ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے پشت پناہی میں مصروف ، اہل علاقہ سراپا احتجاج ، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقہ نتھوالہ میں سبطین حیدرولد عبدالخالق نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے گاؤں کے بااثر اوباش حافظ فہیم ولد عبدالعزیز نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے بیٹے اویس حیدر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، جس کی اطلاع سنگھوئی اڈہ پر دکان کے مالک نے مجھے دی ، کہ آج آپ کا بیٹا کام پر نہیں آیا جس کی پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ میرے بیٹے کو حافظ فہیم اپنے ساتھ شیطانی کھیل کھیلنے کے لئے کڑی کی جانب ویران جگہ پر لے گیا۔

میرے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر وحشیانہ تشدد کیا کہ اس ماجرہ بارے کسی سے زکر نہیں کرنا جس پر تھانہ چوٹالہ کے تفتیشی افسر شاہد مصطفی نے زیر دفعہ 367-A ت پ 377 ت پ کے تحت مقدمہ تو درج کر لیا، لیکن ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی ، سبطین حیدر ولد عبدالخالق نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button