سوہاوہ میں تجاوزات کی بھرمار، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، انتظامیہ خاموش تماشائی

0

سوہاوہ میں فوارہ چوک میں بیٹھے ریڑھی بان سروس روڈ پر اور جی ٹی روڈ کے ساتھ جگہ جگہ ٹیکسی اسٹینڈ اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انتظامیہ نے دس روپے کی پرچی کی خاطر ٹرانسپوٹروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جو کہ شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے جبکہ لاکھوں کروڑوں کی لاگت سے بنایا گیا بس اسٹینڈ ویران اور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔

شہریوں کا تحصیل انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد اور سی ای اوسوہاوہ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سوہاوہ سے مطالبہ ہے کہ اس پر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے اور جتنی بھی ٹرانسپورٹ مختلف جگہوں ہر طرف کھڑی گاڑیوں کو بس اسٹینڈ میں شفٹ کر کے بس اسٹینڈ کو بحال کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.