دینہ

چوہدری فرخ الطاف نے ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادیئے ہیں۔ چوہدری غلام عباس

دینہ: ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادیئے ہیں ، ریسکیو 1122کا عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے ، منگلا روڈ پر عنقریب کام شروع ہونے جا رہا ہے، لدھڑ خاندان عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، سابقہ ادوار میں عوام کو صرف ذلیل و خوار کیا جاتا تھا، آج چوہدری فرخ الطاف ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے سب سے آگے ہیں اب یہ عوام کی دلوں کی دھڑ کن بن چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کے سرگرم تحریک انصاف کے رہنما چوہدری غلام عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں سب سے مقبول ترین جماعت بن چکی ہے مخالفین کو پرو پیگنڈا کرنے کی بجائے ہوش کے ناخن لیں ضلع جہلم میں چوہدری فرخ الطاف نے اپنے اڑھائی سالہ دور میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام دیہاتوں میں سڑکوں کا کام زو رو شور سے جاری ہے، تین پورہ روڈ عوام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ تھا جو چوہدری فرخ الطاف نے ذاتی دلچسپی لے کر اس روڈ کو مکمل کیا، ریسکیو 1122دینہ عوام کے لئے بہت ضروری تھی جس کو ایم این اے نے سروس کو شروع کر وا دیا۔

چوہدری غلام عباس نے کہا کہ اب عوام کا سب سے بڑ امسئلہ منگلا روڈ ہے انشاء اللہ بہت جلد ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے راجہ یاور کمال کی کو ششوں سے شروع ہونے جا رہی ہے، چوہدری فرخ الطاف عوام کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button