عوام کی سہولت کے پیش نظر سائلین کے لئے ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ محمد سیف انور جپہ

0

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اے سی آفس پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگائی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائلین کے لئے ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

کھلی کچہری پنڈ دادنخان کے موقع پر سائیلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر ریوینیو ، پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے بارے تھیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام سرکاری افسران کے دفاتر سائلین کے لئے کھلے ہیں سرکاری اوقات کار کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے موقع پر متعدد سائلین کی درخواستوں پر حل کروانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرپنڈ دانخان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، نمائندہ لائیوسٹاک، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈی سی سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی پاکستان کی خصوصی ہدایات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر ہفتہ وار اجلاس بھی جاری ہے جس میں دیگر شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.