دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 505 ہو گئی

دینہ: ضلع جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 505 ہو گئی، ایک اور مریض صحت یاب، 489 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو گئے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 20454 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 505 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 488 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 489 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 575 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1450 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1317 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 130 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 14193 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 11241 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2952 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button