جہلم

عیدالاضحیٰ؛ محکمہ لائیو اسٹاک نے شہریوں کیلئے مویشیوں کی خریداری کے دوران کورونا ایڈوائزری جاری کر دی

جہلم: محکمہ لائیو اسٹاک جہلم نے شہریوں کیلئے عید الاضحی کے موقع پر مویشیوں کی خریداری کے دوران کورونا ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایڈوائزری میں شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ مویشی منڈیوں میں کم از کم چھ فٹ کا باہمی فاصلہ برقرار رکھیں، منڈی میں جاتے وقت ماسک اور دستانے ضرور پہنیں۔

ایک خاندان کے دو سے زائد افراد منڈی میں نہ جائیں تاکہ منڈیوں میں بہت زیادہ رش نہ ہو سکے ۔ ہاتھوں کو بار بار صابن یا جراثیم کش مواد سے صاف کریں۔

بزرگ اور بچے مویشی منڈیوں میں جانے گریز کریں۔ قصاب حضرات کو ماسک کے بغیر گھر نہ داخل ہونے دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button