دینہ

اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا بازاروں اور سبزی منڈی کا دورہ، زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کئے

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے دینہ ایک بار پھر بازاروں اور سبزی منڈی کا دورہ کیا ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کے سلسلے میں تحصیل کے مختلف مقامات پر خریداری کروائی گئی تمام دوکانداروں کی ریٹ لسٹ چیک کی گئی اور فرضی گاہک بناکر خریداری بھی کروائی گئی ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکاندار کریانہ،قصاب،دودھ دہی،سبزی فروٹ سمیت 12دکانداروں کومبلغ 32500 روپے کے جرمانے کیے ہیں اور آئندہ کے لیے وارننگ جاری کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے عوام اپنی شکایت اس نمبر 0544280255 پر درج کروا سکتے ہیں اس پر فوری ایکشن کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button