دینہ

پنجاب بھر کی طرح تحصیل دینہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا

دینہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ، انتظامیہ کی طرف سے صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کاروبار کی اجازت ، عمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، جرمانوں کے ساتھ مقدمات بھی درج ہوں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بازار بند ہوں گے اور ماسک کو یقینی بنانے کی ہدایت ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدید لہر اور جہلم میں کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کے باعث دینہ میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ، کاروبار صبح 9بجے سے لے کر شام 6بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے عمل درآمد نہ کرنے والے دوکان داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کئے جائیں گے اس میں نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ہفتے میں دو دن بازار بند ہوں گے اور ماسک کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button