جہلم

جہلم کی سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جشن آزادی کے سلسلہ میں 1000 پودے لگانے میں مصروف

جہلم:سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جشن آزادی کے سلسلہ میں ملک کو گرین پاکستان بنانے کیلئے مشن پر کام کررہی ہے اور اسی سلسلہ میں جی ٹی روڈ جادہ سے راٹھیاں تک ایک ہزار پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بات چیئرمین کیئر ٹیکرز اسفند یار اسد نے کام کی نگرانی کرتے ہوئے بتائی۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ خالی ملی نغموں اور ترانوں سے جشن آزادی منانے کا دور اب گزر گیا اب اس وطن عزیز کیلئے عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جنگلات اور پانی کی شدید کمی کے باعث موسمی حالات ایمرجنسی کی طرف جارہے ہیں ایسے میں ہر پاکستانی کو چاہئیے کہ وہ جشن آزادی کی نسبت سے اپنے حصے کا پودا لگائے تاکہ آئندہ نسلوں کو آلودگی کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button