جہلماہم خبریں

بازارو ں سے ناجائز تجاوزات ختم کر کے بازاروں کو کشادہ کریںگے۔ مرزا راشد ندیم

جہلم: شہر کے تمام مصروف بازارو ں سے ناجائز تجاوزات ختم کر کے بازاروں کو کشادہ کریںگے تاکہ نہ صرف خریداروں کو سہولت میسر ہو بلکہ تمام بازار کشادہ ہوں۔

ان خیالات کااظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مرزاراشد ندیم جرال نے آج صبح شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وسیم شکور بٹ ،خورشید احمد،عارف پرنس ،سہیل ڈار،بانی پہلوان بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی انجمن تاجران (ر)کے راہنماؤں شیخ محمد جاوید،صدر حاجی ملک محمد اقبال،جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ،شاہد جلیل سیٹھی،شیخ ندیم اصغر سے مشاورت کی ہے ۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی نے وعدہ کیا ہے کہ ہم میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ سٹاف کے ساتھ ملکر تمام بازاروں سے ناجائز تجاوزات ختم کروائیں گے جبکہ ہم میونسپل کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کے مطابق عمل کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل رکشہ جات کو ہم نے میجر اکرم شہید پارک کے باہر اور سول لائن پر اڈے فراہم کیے ہوئے ہیں اس ضمن میں ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار کے ساتھ ملکر ایسی حکمت عملی بنائیںگے کہ تمام موٹرسائیکل رکشہ جات اپنے اڈوں میں پابند ہوں اور ٹریفک کا معمول متاثر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس پر بھی فرض ہے کہ وہ بازاروں میں موٹرسائیکل رکشہ جات کھڑے ہونے سے روکیں اور ان سے ٹریفک قوانین کے مطابق اس پر عمل کروائیں اگر کوئی غیر قانونی کام کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ صفائی کے ضمن میں پہلے سے بہت بہتر کام ہورہا ہے لیکن چونکہ صفائی نصف ایمان ہے اس پر عمل کرتے ہوئے شہر میں چیف سینٹری انسپکٹر کی نگرانی میں اس کو ہم یقینی بنائیں گے یہی ہمارا مشن ہے اور ہم اسے پورا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button