جہلماہم خبریں

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں نوجوان نسل انتخابی عمل سے کوسوں میل دور رہی

جہلم: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں نوجوان نسل انتخابی عمل سے کوسوں میل دور رہی ، نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہونے کے باوجود بیروزگاری اور بے لگام مہنگائی سے نالاں نوجوانوں نے 12 ستمبر انتخابات کے روز ووٹ پول کرنے کے لئے گھروں سے ہی نہ نکلے اور ثابت کیا کہ وہ اس صورتحال پر غیر مطمئن ہیں۔

جہلم کینٹ میں ن لیگ کے قائدین کی محنت بھی رائیگاں گئی، ن لیگ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کے انتخابات میں ایک نشست بھی حاصل نہ کر سکی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف کوآرڈینٹر فراز حسین چوہدری کی کوششیں رنگ لے آئیں دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار سابق کونسلر بھی اپنی نشست کھو بیٹھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار گزشتہ الیکشن میں بھی چند ووٹوں سے ہارے تھے، جہلم کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیدار سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی زیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے رات دن ایک کرکے انتخابی مہم چلائی لیکن 12 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ایک امیدوار بھی کامیابی حاصل نہ کر سکا،جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے دونوں امیدوار تیسری پوزیشن پر رہے ۔

جہلم کے حلقہ این اے 67 سے پی ٹی آئی کے چیف کوآرڈینٹر چوہدری فراز حسین نے مسلسل دن رات محنت کرکے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے ساتھ ساتھ مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ نوجوان چیف کوآرڈینٹر نے چند روز محنت کرکے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فتح سے ہمکنار کیا ہے ۔

کنٹونمنٹ بورڈ سمیت ضلع جہلم کے شہریوں نے چیف کوآرڈینٹر فراز حسین چوہدری کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button