کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کرپشن کا گڑھ بن گیا، سستا بازار کی مد میں لاکھوں روپے غبن کیے گئے۔ سابق کونسلرز

0

کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کرپشن کا گڑھ بن گیا سستا بازار کی مد میں لاکھوں روپے غبن کیے گئے مہنگائی کے نام پر دوکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے اور صفائی پانی کے ناقص انتظامات آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ شہریوں کو زمینی و فضائی آلودگی دیتی ہے فیکٹری انتظامیہ کا حق ہے کہ شہریوں کو پانی و دیگر مراعات دیں چیئرمینی دور میں کروڑوں روپے گرانٹ کا جودعوی کرتے تھے ان سے کروڑوں روپوں کا حساب لیا جائے شہر کی مین روڈ کی ناقص تعمیر کروانے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے اور کالی بھیڑوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور کھیوڑہ شہر کے بنیادی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں سابق کونسلرز و دیگر مقررین کا میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری ڈی سی جہلم سیف انور جپہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کھیوڑہ مہر تصور نمبردار سابق کونسلر کی رہائش گاہ پر شہریوں کا اکٹھ کیا گیا ملک قمر حسین سابق کونسلر مہر تصور حسین نمبردار سابق کونسلر ملک غلام شبیر سابق کونسلر کی سربراہی میں اکٹھ کیا گیا اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے کیا گیا ملک باصر کھوکھر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے اکٹھ کا مقصد کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے ناقص انتظامات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک عامر تنویر و دیگر سرکاری ملازمین کی کرپشن کے بارے میں آگاہ کیا گیا کرپشن میں ملوث تمام کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دسویں محرم تک سی او کھیوڑہ کی ٹرانسفر نہ کی گئی تو پھر بلدیہ کھیوڑہ آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کرینگے آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری کی ظلمانہ پالیسیوں پر روشنی ڈالی گئی اور فیکٹری انتظامیہ کو اس پروگرام کی وساطت سے پیغام دیا گیا کہ شہر کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کریں وٹلی کا پانی کھیوڑہ کے شہریوں کو دیا جائے ہیوی ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے سستا بازار میں ناقص اشیاء کی فروخت پر ایکشن لیا جائے بلدیہ کھیوڑہ میں صفائی کا نظام درست کرنے کے لیے مشینری مہیا کی جائے چیئرمینی دور میں کھیوڑہ شہر کے اندر ترقیاتی منصوبوں پر لگائی گئی گرانٹ کی انکوائری کی جائے۔

اس تقریب میں ملک قمر حسین سابق کونسلر مہر تصور حسین نمبردار سابق کونسلر ملک غلام شبیر سابق کونسلر ملک باصر کھوکھر رہنما پی ٹی آئی راجہ فیاض الحسن معروف صحافی و سماجی شخصیت ملک عظیم سرور رہنما پی ٹی آئی ملک علی اصغر سابق کونسلر مرزا گلزار حسین سابق کونسلر و دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ نے اپنے موقف میں کہا کہ اس سے قبل چیئرمینی دور تھا تمام اختیار چیئرمین کے پاس تھے اور اب چیئرمینی دور کے بعد ہم نے قانونی تقاضے پورے کر کے اے سی پنڈدادنخان کی سر براہی میں سستا بازار کی بولی کروائی ہے صفائی اور پانی کی فراہمی شیڈول کے مطابق کر رہے ہیں تنقید کرنے والی شخصیات کے مطابق چلتے رہیں تو چیف آفیسر و دیگر سرکاری ملازم سب ٹھیک اگر اپنے افسران بالا کے احکامات پر عمل درآمد کریں تو سرکاری ملازمین پر بے جا تنقید کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.