دینہ

دینہ میں ناقص دودھ ،دھی فروخت کرنے والوں کی اجارہ داری،گاہکوں کو دھمکیاں دینا معمول بنا لیا

دینہ میں ناقص دودھ ،دھی فروخت کرنے والوں کی اجارہ داری،گاہکوں کو دھمکیاں دینا معمول بنا لیا، انتظامیہ ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ سٹی میں قائم اکثر دودھ دھی کی دوکانوں پر ڈنکے کی چوٹ پر ناقص دودھ دھی کی فروخت جاری ہے۔روزہ داروں کو ناقص دودھ دھی کے نام پر نہ صرف لوٹا جا رہا ہے،بلکہ ان میں بیماریاں بھی پھیلائی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز ایک صارف،سماجی شخصیت چوہدری واجد اقبال آف مدوکالس منگلا روڈ پر قائم دو شاپس ’’ المیزان دودھ دھی‘‘ اور بلا جی دودھ دھی‘‘ شاپ پر گئے۔المیزان دودھ دھی والا پیکٹوں میں بند ناقص دھی فروخت کر رہا تھا۔

چوہدری واجد اقبال نے پاس پڑے تازہ دھی دینے کو اس سے کہا،جس پر اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ لینا ہے تو یہی لو،ورنہ اپنا راستہ ماپو،میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ چوہدری واجد اقبال نے جب ایک اور شاپ بلا جی دودھ دھی میں رابطہ کیا تو وہاں پر بھی ناقص اور مہنگا دھی فروخت کیا جا رہا تھا۔

چوہدری واجد نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ دودھ دھی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والوں اور ان میں بیماریاں پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button