حکومت اور اپوزیشن کو درمیانی راستہ نکال کر عوام اور کشمیر کو اس ذہنی اذیت سے نکالنا ہو گا۔ سلطان فیاض الحسن

0

جلالپورشریف کے نواحی قصبہ پنڈی سید پور دربار عالیہ سلطان محمد افضل ؒ کا سالانہ عرس مبارک حضرت سلطان باھو ٹرسٹ کے زیر انتظام منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے نعت خواں حضرات علما کرام اور مشائخ نے شرکت کی جبکہ چیئرمین حضرت سلطان باھو ٹرسٹ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اولیا نے ہمیشہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کے لئے کام کیا، ہمارا مشن بھی وہی ہے اس کے ساتھ خدمت انسا نیت کے جذبے سے سرشار ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں۔

پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کہا کہ ہمارا فوکس تعلیم ہے، پاکستان بھر سے جو طلبا و طالبات تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس وسائل نہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم ان طلبا وطالبات کو اعلی سے اعلی تعلیم دلوایں گے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سبز باغ دیکھا کر آج غریب سے دو وقت کی روٹی چھین لی۔

پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک نازک دور سے گزر رھا ھے حکومت اور اپوزیشن کو درمیانی راستہ نکال کر عوام اور کشمیر کو اس ذھنی اذہت سے نکالنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.