جہلماہم خبریں

فواد چودھری کی جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم آمد، علماء اور دینی مدارس کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

جہلم: حلقہ این اے 67 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات جناب چودھری فواد حسین نے عیدالاضحی اپنے آبائی گاؤں لدھڑ میں گزاری اور عید کے دوسرے دن اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر عید ملن پروگرام کے تحت ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس دوران اپنے چھوٹے بھائی چوہدری فراز حسین اور چچا زاد بھائی چوہدری احسن جاوید اور دیگر رفقاء کے ہمراہ جہلم کے معروف دینی ادارہ جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدنی محلہ تشریف لائے جہاں جامعہ کے مہتمم اور مرکزی جامع مسجد گنبد والی کے خطیب مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے استاذ الحدیث مولانا حافظ محمد سعید، صاحبزادہ قاری محمد عمر فاروق، جامعہ کی مجلس شوری کے ممبر چوہدری شعیب احمد، خان حسیب الرحمن برکی، مرکزی انجمن تاجران جہلم کے صدر چوہدری محمد عارف، طارق محمود دول اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما حسن داؤد بھی موجود تھے۔

مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق نے چودھری فواد حسین کو الیکشن میں کامیابی اور وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوران گفتگو ملک بھر کے علماء اور دینی مدارس کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ہالینڈ میں فرینڈم پارٹی کے سربراہ کی طرف سے جناب نبی کریم ﷺ کی توہین پر مبنی خاکوں کا مقابلہ کروانے کی جسارت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی سطح پر اس مسئلہ کو سنجیدگی کیساتھ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس مسئلہ پر وفاقی وزیر نے حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس ضمن میں مختلف آراء اور تجاویز کو نوٹ کیا۔

مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق نے اُن کی جامعہ میں تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری فواد حسین ایک تعلیم یافتہ اور باصلاحیت شخصیت ہیں اور ہمیں ان سے بڑی توقعات ہیں اللہ تعالی ان کو یہ اہم ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطاء فرمائیں۔ آخر میں مولانا نے وفاقی وزیر کو قرآن پاک کا ترجمہ بطور ہدیہ پیش کیا جس پر چوہدری فواد حسین نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button