جہلماہم خبریں

جہلم میں شرپسندوں نے سو سے زائد دوکانوں کے تالوں میں ایلفی ڈال دی

جہلم: موضع بنی گرمالہ میں شرپسندوں نے سو سے زائد دوکانوں کے تالوں میں ایلفی ڈال دی ، دوکانداروں کو شدید مشکلات ، پولیس تھانہ صدر کو کاروائی کی درخواست دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے نواحی علاقے روہتاس روڈ پر واقع موضع بنی گرمالہ کے قریب سڑک کنارے سو سے زائد دوکانوں پر دو روز سے شرپسندوں نے سو سے زائد دوکانوں کے تالوں میں ایلفی ڈال کر دوکانداروں کیلئے مصیبت کھڑی کر رکھی ہے ۔

ہفتہ کے روز دو سو سے زائد تالے توڑ کر دوکانیں کھولنے والے دوکانداروں نے نئے تالے خرید کر لگائے جس کے بعد ہفتہ اتوار کی درمیانی رات شرپسندوں نے دوبارہ ایلفی ڈال دی جس کی وجہ سے اتوار کو ایک دفعہ پھر تالے توڑنے پڑے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ علاقے میں ہونے والی دونوں کاروائیوں کے دوران دو دوکانیں بالکل محفوظ رہیں اوران کے تالوں کو چھیڑاتک نہیں گیا، دوکانداروں نے شرپسندوں کی کاروائی سے تنگ آکر تھانہ صدر جہلم میں درخواست دے دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button