دینہ

دینہ میں دوکانداروں نے ڈالر مہنگا ہونے کا نعرہ لگا کر خودساختہ مہنگائی کا بازار گرم کر لیا

دینہ: شہر و گردونواح میں مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ،خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے سبزی ،فروٹ ،آٹا ،گوشت و دیگر اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ،چھوٹے دوکانداروں نے بھی ڈالر مہنگا ہونے کا نعرہ لگا کر خودساختہ مہنگائی کا بازار گرم کر لیا، انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے اور خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے منافع خوروں کا محاسبہ کرے ۔عوامی مطالبہ

تفصیلات کے مطابق دینہ اور گردونواح کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے ،تنخواہ دار طبقے کا ماہ کے 15دن بھی اپنی تنخواہ سے گزارہ کرنا مشکل ہو گیا ،دوکانداروں نے ڈالر مہنگا ہونے کا نعرہ لگاتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے ،آٹا ،گھی ،چینی ،سبزیاں ،پھل فروٹ ،گوشت و دیگر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کا کہنا تھا کہ بچوں کے سکولز کی فیس دیں ،بجلی کے بل دیں یا 2وقت کی روٹی پوری کریں، عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کنڑول کرنے میں انتظامیہ عملی اقدمات کرے اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button