پنڈدادنخاناہم خبریں

حکومت نے غریبوں کو گھر دینے کی بجائے انکے اپنے گھروں پر ناجائز تجاوزات کے نوٹس جاری کر دئیے

پنڈدادنخان: 37 سالوں بعد حکومت جاگ گئی، حکومت نے غریبوں کو نئے گھر دینے کی بجائے ان کے اپنے گھروں پر ناجائز تجاوزات کے نوٹس جاری کر دئیے، پنڈ دادنخان کی سب سے پرانی آبادی محلہ کوٹ سلطان کے لوگوں کا اے سی آفس کے باہر احتجاج۔ تجاوزات کے نوٹس غیر قانونی ہیں، سالوں سے یہاں پر مقیم ہیں، رجسٹریاں پاس شدہ نقشہ جات موجود ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کاموقف

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے نوٹس ملنے کے خلاف درجنوں افراد نے اے سی آفس پنڈدادنخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، چوہدری جاوید اقبال جھمٹ ایڈووکٹ نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محلہ کوٹ سلطان کے رہائشیوں کو غیرقانونی طریقے سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد صدیوں سے محلہ کوٹ سلطان میں مقیم ہیں اور یہ پنڈدادنخان کی سب سے پرانی آبادی ہے ہمارے پاس رجسٹریاں اور میونسپل کمیٹی کے پاس شدہ نقشے ہیں، ہم نے کسی سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ تجاوزات نہیں کیا ہوا۔

واضع رہے احتجاج کرنے والوں کاکہنا تھا کہ ایک طرف توحکومت غریب لوگوں میں کروڑوں گھر تقسیم کرنے کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف غریبوں سے ان کے اپنے گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کر رہی ہے، مظاہرین نے کہا کہ انہیں ان کے اپنے مکانوں میں ہی رہنے دیں۔

مظاہرین نے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر فوری نوٹس لیں اور جاری شدہ نوٹس فوری طور پر منسوخ کئے جائیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ صدیوں سے محلہ کوٹ سلطان کے مستقل رہائشی ہیں اور محلہ کوٹ سلطان پنڈدادنخان میونسپل کمیٹی کا سب سے پرانا وارڈ ہے، میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقعہ رقبہ پر ایسے نوٹسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے جاری تجاوزات کے نوٹسز فوری طور پر منسوخ کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button