سوہاوہ

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا یوٹیلٹی سٹور کا دورہ، اشیائے خوردو نوش غائب ہونے پر برہمی کا اظہار

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ کے واحدیوٹیلیٹی سٹور پر چینی، گھی ، دالیںاور دیگرایشائے خوردو نوش نہ ہونے سے سائلین کوسخت پریشانی کاسامنا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک محمداعجاز نے یوٹیلٹی سٹور سوہاوہ کادورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خوردو نوش نہ ہونے پر سخت برہمی کااظہارکیا اور ملازمین کی سرزنش کی۔

انہوں نے یوٹیلیٹی سٹور ریجن آفیسر سے بذریعہ فون یوٹیلٹی سٹور پر چینی ،گھی ،دالیںاور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء نہ ہونے کے بارے میں دریافت کیا جنہوں نے بتایا کہ پورے پنجاب میں یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب نہ ہے چینی کا ٹینڈر بھیجا ہے جلد چینی یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب ہو جائیگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button