جہلم

حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں تین سو گنا اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری محمد عارف

جہلم: مرکزی انجمن تاجران کے صد ر چوہدری محمد عارف نے کہا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں تین سو گنا کا اضافہ کر دیا ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لیا جائے ، ،اسی طرح ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بعض علاقوں میں پانچ مرلے کے گھروں پر ٹیکس نافذ کر دیا ہے ، جس کیوجہ سے شہریوں زہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

چوہدری محمد عارف نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران کے رویوں کیوجہ سے تاجر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹرز کو تاجروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کا پابند بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو چاہیے کہ قانونی کارروائی کرنے سے قبل متعلقہ تاجران کی تنظیم کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ وہ معاملات بگڑنے کی بجائے وہی حل کر لئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کیوجہ سے کارروبار نہ ہونے کے برابر ہیں اس کے باوجود تاجر حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن حکومت کو چاہیے کہ 3 سو گنا ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی بجائے نرمی اختیار کی جائے تاکہ تاجر حکومت کے ساتھ ساتھ اپنے بیوی بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button