سول ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈاکٹروں اور میڈیسن کی کمی کو پورا کیا جائے ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی

0

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور میڈیسن کی کمی کو پورا کیا جائے ۔گائنی ڈیپارٹمنٹ مکمل طور پر بند ہے سول ہسپتال پوسٹ آفس کا کام کر رہا ہے ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی سٹی پنڈدادنخان کی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو یادداشت و مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، میڈیسن کا نایاب ہونا ،گائنی ڈیپارٹمنٹ کی بندس اور سرجن ڈاکٹر کی فوری طور پر تعینائی کی جائے ۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی سٹی پنڈدادنخان کے آراکین نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملاقات میں یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال پوسٹ آفس کا کام کر رہا ہے جو بھی مریض جاتا ہے اس کو فوری طور پر ریفر کر دیا جاتا ہے، پرائیویٹ ہسپتالوں کی چاندی ہو رہی ہے جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں فوری طور پر مسائل کا سد باب کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.