جہلم

جہلم کے بازاروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور دفاتر میں ایس او پیز یکسر نظرانداز، کورونا مریضوں کی تعداداضافہ

جہلم کے بازاروں، پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری دفاتر میں ایس او پیز یکسر نظرانداز، کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا، سماجی تنظیموں نے انتظامیہ سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیزکو بالائے طاق رکھتے ہوئے تجارتی مراکز، سرکاری دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سماجی فاصلوں سمیت ماسک کے استعمال کو یکسر نظر انداز کیا جارہاہے جس کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدنہ کروانا ہے۔

بازاروں میں خریداروں ،پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں اور سرکاری اداروں میں سائلین کا رش کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

اندرون شہر کے اہم مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے ، سماجی فاصلے ،سینی ٹا ئزر ،ماسک اور گلوز کا استعمال نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدر آ مد کر وایا جائے تاکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button