سرکاری محکموں کے ملازمین کیلئے بنائے جانے والے کوارٹرز کھنڈرات میں تبدیل

0

جہلم: مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کے لئے بنائے جانے والے فلیٹس، کوارٹرز متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے۔

فلیٹس کی آرائش تو دور کی بات ضروری مرمت تک کئے جانے کی زحمت گوارا نہیں کی جارہی انکی دیواروں پر دراڑیں اور سیم نمودار ہو چکی ہیں جبکہ ان میں صفائی سمیت سٹریٹ لائٹس کا نظام بھی ناقص ہے فلیٹس سے ملحقہ صحن بھی ویران ہو گئے ہیں ، سیکورٹی کا بھی خاطر خواہ نظام نہیں ،جس کے باعث سرکاری کالونیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

جہلم پریس کلب کے صحافیوں کو سروے کے دوران سرکاری کالونیوں میں مقیم سرکاری اداروں کے ملازمین نے بتایا کہ جہلم میں مختلف محکموں کے ملازمین کے لئے بنائے گئے فلیٹس و کوارٹروں میں پچھلے کئی برسوںسے رنگ و روغن نہیں کرایا گیا، بجلی کے میٹرز بھی غیر محفوظ ہیں ، بجلی کے ننگے تاروں کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے ، صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ سروں پر منڈلاتا رہتا ہے۔

مکینوں نے محکمہ پوسٹ آفس ، محکمہ ٹیلیفون ، محکمہ ریلوے، محکمہ واپڈا کے ارباب اختیار سے سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و مرمت کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.