سوہاوہ میں کرکٹ گراؤنڈ کی عدم دستیابی، نوجوان کھلاڑی سراپا احتجاج

0

سوہاوہ: سوہاوہ میں کرکٹ گراؤنڈ کی عدم دستیابی کے خلاف نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ کیا، منتخب ایم پی اے اور ایم این اے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نوجوانوں کے سپورٹس کے لیے کوئی گراؤنڈ دستیاب نہ ہے جسکی وجہ سے سوہاوہ سے سپورٹس سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں ۔

نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ گراونڈز کو کرایہ پر حاصل کر رکھا ہے جس کا کرایہ زیادہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کے لیے گراؤنڈز کو رکھنا مشکل ہو چکا ہے اور سوہاوہ کے نوجوان نہ صرف سخت ازیت کا شکار ہیں بلکہ بے راہ روی کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

نوجوانوں نے گزشتہ روز گراؤنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایم پی اے، ایم این اے سمیت محکمہ سپورٹس کے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے گراؤنڈز کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں اور جب تک گراونڈ کی فراہمی ہوتی ہے تب تک دستیاب گراونڈ کا رینٹ سرکاری سطح پر ادا کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.