سستے رمضان بازار میں رو ز مرہ اشیا ء خورد و نوش معیاری اور سستی فراہم کی جائیں گی ۔ سید طاہر حسین شاہ

0

سوہاوہ شہر میں سستے رمضان بازار کی تیاریاں عروج پر ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ کی ہدایت پر تحصیل دار سید طاہر حسین شاہ بازارکے انعقاد کے لیے سر گرم ہیں ۔

گزشتہ سالوںکی طرح اس سال بھی سوہاوہ شہر میں سستا رمضان بازار منعقدہو گا جس کی ہدایت اے سی تحصیل سوہاوہ نے دی ہے اور تحصیل دار سوہاوہ سیدطاہر حسین شاہ تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

سید طاہر حسین شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مجوزہ سستے رمضان بازار میں رو ز مرہ اشیا ء خورد و نوش معیاری اور سستی فراہم کی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بازار کی خود نگرانی کریں گے تا کہ شہریوں کو رمضان میں سستی اور بہتر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.