جہلم

پولیس خدمت سنٹر کے قیام سے عوامی مسائل کے حل میں کافی سود مند ثابت ہو رہے ہیں۔ شہری حلقے

جہلم: پولیس خدمت سنٹر کے قیام سے عوامی مسائل کے حل میں کافی سود مند ثابت ہو رہے ہیں، سٹاف کی خوش اخلاقی شہر یوں کے لیے باعث مسر ت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں قائم پولیس خدمت سنٹر جو کہ عوامی مسائل جس میں قابل ذکر گمشدہ کا غذات ،کر ایہ داری ،لیر نگ ،اور کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر کاموں کے لیے مختلف تھانوں کے چکر لگا نے پڑتے تھے اور سفارش نہ ہو نے پر دو دو ہفتہ رپورٹ درج نہیں ہو تی تھی جس کی وجہ سے شہر یوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا ۔

شہریوں نے دوران سر وے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ پنجاب گو ر نمنٹ کی جانب سے قائم کر دہ پو لیس خدمت سنٹر میں داخل ہو ں تو کاؤنٹر پر مو جو د سٹاف مکمل رہنمائی فرا ہم کر تے ہیں اور انچارج خدمت سنٹراے ایس آئی اللہ دتہ چوہدر ی اطمینان سے بات سنتے ہے جس کی وجہ سے ہمارا کام ایک ہی چھت کے نیچے ہو جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب پو لیس کے اس خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ہمارے مسائل کو خوش ااسلوبی سے حل کر نے پر ہم ڈی پی او جہلم کے بے حد مشکو ر ہیں ہماری ان سے گزارش ہے کہ تھانہ جات میں بھی خدمت سنٹر جیساسٹاف تعینات کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button