پڑی درویزہسوہاوہ

کیپٹن ( ر) عبدالستار عیسانی کی جہلم میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ شیخ مختار احمد

پڑی درویزہ: کیپٹن ( ر) عبدالستار عیسانی کی ضلع جہلم میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر انجمن تاجران سوہاوہ شیخ مختار احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ موصوف اپنی ابتدائی تعیناتی بطور اے سی وزیر آباد اور اے ڈی سی اسلام آباد جو خدما ت سر انجام دے چکے ہیں انہی روایات کے مطابق ضلع جہلم کے عوام کی توقعات پر بھی پورا اتریں گے ۔

شیخ مختار احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈی سی ضلع جہلم کیپٹن ( ر) عبدالستار عیسانی جو لاہور سے تبدیل ہو کر ضلع جہلم میں تعینات ہوئے ہیں توقع کے مطابق اپنی سابقہ روایات کوزندہ رکھتے ہوئے ضلع جہلم میں بھی بہترین خدمات سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button