جہلم

سید آل عمران کی پیر نشاط احمد پریمی سے ملاقات، اپنی تحریر کردہ کتاب ’’ہمارے حضور‘‘ پیش کی

جہلم: سید آل عمران نے اپنی تحریرکر دہ کتاب”ہمارے حضور ”گزشتہ روز پیر نشاط احمد پریمی کو پیش کی ۔سید آل عمران کا شمار اعلیٰ پایہ کے را ئٹرز اور مصنفوں میں ہو تا ہے اور خطہ پوٹھو ہار کے معروف کمپیئر بھی ہیں ۔ان کی کتاب ”ہمارے حضور ”شہرت کی بلند یوں پر پہنچ گئی ہے ۔
پیر نشاط احمد پریمی نے خو بصورت تحفہ دینے پر سید آل عمران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آل نبی ﷺ ،اولاد علی کے ہم نو کر ہیں اور انھی کے در سے ادب کے قرینے ملتے ہیں آپ کی آل و او لاد کی شفقت کا صدقہ ہے کہ ہم کا میا بیوں کی منازل طے کر رہے ہیں ۔
پیر نشاط احمد پریمی نے کہا کہ سید آل عمران نفیس اور سادہ شخصیت کے مالک ہیں جن کو لکھنے اور بو لنے کا فن قدرت کی عطا ہے لفظوں کا چناؤاور خوبصوت لب و لہجے سے میں بہت متاثر ہوں شہرت و عزت کی بلند یوں کو چھو نے والے سید آل عمران کی عاجزی نے ان کی شخصیت کو مزید پر کشش بنا دیا ہے ۔اللہ پاک انھیں مزید کامیا بیاں عطا کرے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button