دینہ

سابق چیئر مین یو نین کونسل بدلوٹ حاجی محمد تاج کی اہلیہ انتقال کر گئیں

دینہ: سابق چیئر مین یو نین کونسل بدلوٹ حاجی محمد تاج کی اہلیہ انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ کھائی کلیہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین یونین کونسل بدلوٹ حاجی محمد تاج کی زوجہ محترمہ اور چوہدری ناظم حسین (فرانس) کی بھابھی چوہدری شہباز احمد، وقار احمد، شیراز احمد، اسرار احمد کی والدہ محترمہ اور چوہدری کلیم شہباز تاج مارکی والوں کی دادی انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، جہلم چیمبر آف کامرس کے میاں نعیم بشیر،محمد اسحاق ڈار، شان الحق،شیخ ندیم اصغر کے علاوہ ہزاروں معززین علاقہ سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔

جنازہ کے بعد مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button