جہلم

بھارتی افواج، افواجِ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: بھارتی افواج ،افواجِ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، دنیاء نے دیکھ لیا کہ پاکستانی افواج بڑھکیں نہیں عملی کام کرکے دکھاتی ہے ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انسانیت کا قاتل ہے۔

ان خیالات کا اظہارمسلم کانفرنس کے ضلعی صدر سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ نریندر مودی ہوش کے ناخن لے ورنہ تاریخ مودی کو انسانیت کا قاتل کہہ کر یاد کرے گی،۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ پاک فوج نے27 فروری کو جوابی کارروائی کرکے ازلی دشمن بھارت کی دہشت کو تار تار کر کے قوم کا سرفخر سے بلند کر دیااور رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارتی بزدل بھگوڑوں کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیکر کوئیک ری ایکشن سے سبق سکھا دیاجو بھارتی افواج مدتوں یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button