جہلم

امام حسین ؑ کی اور اہل بیعت کی شہادت حق و باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ خلیل حسین کاظمی

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ امام عالیٰ مقام حضرت امام حسین ؑ کی اور اہل بیعت کی شہادت حق و باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ، امام عالیٰ مقام ؑ نے کربلا کے مقام پر عظیم الشان قربانی دیکر اسلام کی سربلندی کیلئے وہ کردارادا کیا جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے واقعہ کربلا کے حوالے سے اخبار نویسوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ ان کے اہل خانہ اور اہل بیعت پر یزید نے ظلم و ستم کی انتہاء کر دی ، کربلا کے مقام پر اہل بیعت پر پانی بند کر کے ان کو3 دن تک پیاسا رکھا گیا جبکہ معصوم بچوں تک کو پانی نہیں پینے دیا گیا ، حضرت امام حسین ؑ نے کربلا کے مقام پر جس حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امام عالیٰ مقام حضرت امام حسینؑ کی عظیم شہادت اور اہل بیعت کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔حضرت امام حسین ؑ نے یزیدیت کیخلاف تن تنہاء کھڑے ہو کر اسلام کا پرچم تھامے رکھا اور اس کی سربلندی کیلئے اپنا سر تن سے جدا کر کے یزیدیت کے پیروکاروں کو یہ واضع کر دیا کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین حق و باطل کی اس جنگ میں کسی بھی صورت یزید کی بیعت قبول نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ نے میدان کربلا میں حق گوئی کی سنہری روایات کی خاطر اور نظام شریعت محمدی ؐ کے تحفظ کیلئے تاریخ کی عظیم قربانی پیش کی جسے صبح قیامت تک خراج عقیدت پیش کیاجاتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button