سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کا علاقہ پھڈیال بنیادی سہولتوں سے محروم، نہ پینے کا پانی نہ سکول، نہ کوئی ڈسپنسری، اہل علاقہ سراپا احتجاج

سوہاوہ کا علاقہ پھڈیال بنیادی سہولتوں سے محروم، نہ پینے کا پانی نہ سکول، نہ کوئی ڈسپنسری، اہل علاقہ سراپا احتجاج، اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق جہلم سے 80 کلومیٹر دور علاقہ پھڈیال حکام کی عدم دلچسپی کے باعث بنیادی سہولیات سے مرحوم ہے،ضلع جہلم کی باؤنڈری پر واقع یہ علاقہ جہاں نہ پینے کیلئے پانی ہے نہ کوئی ہسپتال اور نہ ہی بچوں کیلئے سکول ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقہ میں بہت پرانی واٹر سپلائی ہے جس کی پائپ لائنیں بوسدہ ہو چکی ہیں، جگہ جگہ سے لیکیج کی وجہ سے پانی ہر گھر میں نہیں پہنچتا اور کوئی سرکاری ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے رہائشی عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ علاقے میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button