سوہاوہ

پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں اور ہسپتالوں میں سگریٹ نوشی کھلے عام جاری، انتظامیہ بے بس

سوہاوہ: پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اڈوں ، ہسپتالوں ، اور سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی کھلے عام جاری، انتظامیہ بے بس، عوامی، سماجی اور شہری حلقوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم اور گردونواح میں موجود پبلک مقامات جن میں ٹرانسپورٹ اڈے ، سرکاری و نجی ہسپتال اور سرکاری و نجی دفاتر شامل ہیں جہاں حکومتی پابندی کے برعکس سرعام سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کیوجہ سے سگریٹ نہ پینے والے افراد کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوامی مقامات پر اور گاڑیوں میں سگریٹ پینے اور نہ پینے والوں کے درمیاں اکثر اوقات لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ بھی ہوتے رہتے ہیں ۔

سگریٹ کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں سمیت پبلک مقامات اور بازاروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری دھوئیں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button