جہلم

جہلم میں ذہنی معذور شخص نے پرانے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

جہلم: ذہنی معذور شخص نے پرانے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی، سر اور بازووں میں شدید چوٹیں ، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر جان بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق محلہ عباس پورہ کے رہائشی 65سالہ اکبر جو ذہنی معذور بتایا جاتا ہے نے دریائے جہلم کے اوپر پرانے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی، دریا میں پانی کم ہونے کی وجہ سے نیچے پتھروں پر کرنے کے باعث اس کو سر اور بازووں پر شدید چوٹیں آئیں۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر اس کو دریا سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button