جہلم میں موٹر سائیکل چوروں کا سانی گینگ گرفتار، موٹر سائیکل برآمد

0

جہلم: جہلم شہر میں موٹر سائیکل چوری ہونا ایک روایت بن چکی تھی جو کہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل،ڈی ایس پی فیصل سلیم کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر عمران بیگ،ایس آئی محمد عمران اور اے ایس آئی خالد محمود، اے ایس آئی خادم بٹ و دیگر ملازمین پر ایک ٹیم تشکیل دی ۔

ٹیم نے دن رات محنت کر کے سانی گینگ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے بیس موٹر سائیکل برآمد کر لیے جن کی قیمت لاکھوں روپے ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ایس ایچ او سٹی انسپکٹر عمران بیگ اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ ان کی اچھی کار کردگی پر دیے جبکہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈی ایس پی فیصل سلیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.