پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے گاؤں ساؤوال کے مین گلی میں راہگیروں کا اور سکول کے بچوں کا گزرنا محال ہو گیا

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں ساؤوال کے مین گلی میں راہگیروں کا اور سکول کے بچوں کا گزرنا محال ہو گیا، اہل علاقہ سیاسی لیڈروں اور انتظامیہ کی توجہ کی منتظر ہے، قبضہ مافیا بے لگام، کئی مہلک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے گاؤں ساؤوال کی مین گلی گندگی کا جوہٹر بن گئی ہے جہاں سے اہل علاقہ اور سکول کے طالب علموں کا گزرنا محال ہو گیا ہے، گندگی اور گندہ پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے کئی مہلک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے جبکہ نکاسی اب کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے، نکاسی آب کا پانی آگے نہ بڑھ سکا، کئی لوگوں نے راستے میں مٹی ڈال کر جگہ جگہ سے راستہ بند کر دیا ہے۔

ساؤوال کی یہ مین گلی جو دو گاؤں کو آپس میں ملاتی ہیں، ایک غریب وال اور ساؤوال جس میں چار سکولوں کے بچے اسی گلی سے گزر کر روزانہ سکول جاتے ہیں ۔ سکول جاتے ہوئے بچوں کواس دلدل سے گزر کے جانا پڑھتا اکثر چھوٹے بچے سکول نہیں پہنچ سکتے رستے میں ہی گر جاتے ہیں اور یونیفارم خراب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گھر لوٹ جاتے ہیں۔

اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مین گلی کے مسئلہ کو فوری حل کر کے عوام اور سکول کے بچوں کو اس بہت بڑی پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button