جہلم

حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ چوہدری عابد محمود، چوہدری ریاض گوندل

جہلم: وفاقی ، صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، صحافیوں کو رہائشگاہوں کے لئے ضلعی اور تحصیل سطح پر صحافی کالونیاں ، علاج معالجہ کیلئے صحت کارڈاور صحافیوں کے بچوں کی تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرے، صحافی دن رات گرمی ، سردی اور بارش طوفان میں شہریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے سینکڑوں صحافی رہائش ، صحت اور تعلیم جیسی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں جس کے باعث صحافی اور انکے خاندان کے افراد کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں ، حکمرانوں کو صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ضلعی اور تحصیل سطح پر موجود صحافیوں کی کالونیوں اور دیگر سہولیات کا اعلان کریں جبکہ تحصیل سطح پر صحافیوں کو پریس کلبز کے لئے سرکاری عمارتیں الاٹ نہیں کیں جاتیں تب تک صحافیوں کو مسائل اجاگر کرنے میں مشکلات پیش آتی رہیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے کام کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے لئے میڈیکل کارڈ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کا اعلان کرے تاکہ صحافی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button