ملک بھر کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی یو م عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

0

پنڈدادنخان:  ملک بھر کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی یو م عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، نویں دسویں محرم کے مرکزی جلوسوں میں اعزاداروں کی بڑی تعداد نے واقعہ کربلا کی یاد میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی، جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈی سی جہلم،ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی جانب سے سکیورٹی سخت انتظامات کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں یوم عاشور کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر خیر و عافیت سے برآمد ہوئے جو کہ شام سات بجے اختتام پذیر ہوئے تحصیل پنڈدادنخان میں موبائل سروس صبح دس بجے سے لے کر رات دس بجے تک جزوی طور پر معطل رہی۔

یوم عاشورکا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ جعفریہ سے برآمد ہوا جبکہ کھیوڑہ سے دو مرکزی جلوس جوکہ کھیوڑہ کے معروف چوک پر اکٹھے ہوتے ہوئے پیر محبت شاہ بخاری دربار پر خیروعافیت سے اختتام پذیر ہوئے جگہ جگہ ٹھنڈے دودھ اور پانی کی متعدد سبیلوں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جلوسوں کی نگرانی کے لیے چھتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے گئے پولیس کی بھاری نفری سمیت تربیت یافتہ رضا کاروں کی بھاری نفری جلوسوں کے ساتھ موجود رہی اور مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈوران کیمروں سے بھی مدد لی گئی تحصیل بھر میں چھوٹے بڑے تمام جلوس امن و امان اور خیروعافیت سے اختتام پذیر ہوئے۔

ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے تمام ممبران امن کمیٹی ،ممبران پارلیمان ،تاجر برادی ،صحافیوں ،منتظمین مجالس /جلوس اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا جنکے بھرپور تعاون سے یکم محرم الحرام تا دس محرم الحرام تمام جلوس و مجالس کا پر امن انعقاد ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.