عمران خان نے ملک کی صحیح سیاسی سمت کا تعین کر دیا ہے، ڈاکٹر فضل الحق

0

دینہ: تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی ) نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی صحیح سیاسی سمت کا تعین کر دیاہے ، ملکی اداروں کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہاہے ، اور عوامی مفادات پر مبنی منصوبے اور اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی رہائش گاہ پر اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کم آمدنی والے افراد کے لئے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی بدولت نہ صرف عام آدمی کو ریلیف ملے گا بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی اور روزگار کے نئے دوراہوں کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی ڈنگ ٹپاؤ معاشی پالیسیوں کے نتائج اب تک مہنگائی کی صورت میں پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں تاہم یہ مشکلات عارضی ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کی حقیقت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں کیوجہ سے ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.