جلالپور شریفاہم خبریں

پنڈدادنخان میں 16 سالہ ذہنی معذور بچے سے بدفعلی کی کوشش، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، مقدمہ درج

جلالپورشریف: تحصیل پنڈدادنخان قوم لوط کے پیراکاروں کے نرغے میں، جنسی بھیڑیے بے لگام ،معصوم بچوں کونوچنافیشن بن گیا، بھیلوال کے رہائشی بچے سے بدفعلی کے بعد جلالپور شریف کے رہائشی محمد شفیع نے ساتھی کی مدد سے ذہنی معذور16 سالہ بچے سے بدفعلی کے جتن، ملزم نازیبا حرکات پر اس کاساتھی ویڈیو بناتارہا عزائم پورے نہ ہونے پر ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کردی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں بچوں سے بدفعلی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے چند روز قبل بھیلوال کے رہائشی بچے کو بدفعلی کانشانہ بنایا گیا جبکہ گزشتہ روز جلالپور شریف کے رہائشی محمد شفیع نے ذہنی معذور بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے اپنے ساتھی کی مدد سے غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو بنائیں۔

مذموم مقاصد حاصل نہ ہونے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جس پر ڈی پی اوجہلم شاکر حسین داوڑ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مکروہ فعل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button