سوہاوہاہم خبریں

موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک قوانین مزید سخت کر دیئے گئے، جرمانوں میں بھاری بھرکم اضافہ

سوہاوہ: موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک قوانین مزید سخت کر دیئے گئے۔ جرمانوں میں بھاری بھرکم اضافہ کر دیا گیا۔
پریس ریلیز کے مطابق اوور سپیڈ موٹر سائیکل سواروں کیلئے 1500 جبکہ کار سواروں کیلئے 2500 جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ کمرشل گاڑیوں کی اوور سپیڈ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ اوور لوڈنگ کرنے پر بھی 10 ہزار روپے جرمانے کی صورت میں بھرنے ہوں گے۔
غلط اوور ٹیکنگ کرنے پر کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔غلط یو ٹرن لینے کار اور موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہزار جبکہ کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
بے ہنگم ڈرائیونگ کرنے پر موٹر سائیکل اور کار کے 5000 روپے جبکہ کمرشل گاڑی کے 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کار والیوں کو 1500 اور کمزشل گوڑی والوں کو 3000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button