پنڈدادنخاناہم خبریں

جہلم تا للِہ 116 کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع کروایا جائے گا۔ زلفی بخاری

پنڈدادنخان: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر زلفی بخاری سے راجہ سہیل جالپ ایڈووکیٹ اور راجہ ممتاز المعروف چیف کی ملاقات، قلہ نندنہ کی تزئین و آرئش اور علاقائی مسائل بارے اہم گفتگو، لِلہ تا جہلم 116کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع کروایا جائے گا۔ زلفی بخاری

تفصیلات کے مطابق علاقہ جالپ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ ممتاز المعروف چیف، ایڈووکیٹ راجہ سہیل جالپ،میجر فیض و دیگر نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر زلفی بخاری اور ایڈیشنل جنرل ایڈووکیٹ فیصل فرید سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران قلعہ نندنا کی تزئین آرائش سمیت علاقائی مسائل بارے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی خصوصی کاوشوں سے ضلع جہلم میں ترقیاتی کام کا آغاز ہو چکا ہے، قلعہ نندنا کی تزئین و آرئش سمت لِلہ تا جہلم 116کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع کروایا جائے گا۔ فواد چوہدری کی حلقہ کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button